کل کے بعد ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں، الطاف حسین

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جنوری 2015
کل حیدرآباد میں "الطاف حسین" یورنیورسٹی کی سنگ بنیاد تقریب سے آخری خطاب کروں گا، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

کل حیدرآباد میں "الطاف حسین" یورنیورسٹی کی سنگ بنیاد تقریب سے آخری خطاب کروں گا، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کل کے بعد میرا ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں اور کل حیدرآباد میں آخری خطاب کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کل کے بعد میرا متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی واسطہ نہیں ہوگا اور حیدرآباد میں کل “الطاف حسین یونیورسٹی” کے سنگ بنیاد کی تقریب سے اپنا آخری خطاب کروں گا جس کے بعد اپنی جماعت سے تعلق ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے تنظیمیں امور میں عدم دلچسپی پر الطاف حسین پہلے بھی کئی بار پارٹی سے تعلق ختم کرچکے ہیں تاہم کارکنوں کے بے حد اسرار پر وہ دوبارہ پارٹی کے سربراہ کے عہدے پرفائزہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔