شوہروں سے بے وفائی کرنے والی مشہور خواتین

سید بابر علی  جمعرات 29 جنوری 2015
شوہروں سے بے وفائی کرنے والی خواتین کی فہرست میں الزبتھ ٹیلر سے لیڈی ڈیانا اور جینیفر لوپیز سے کر میڈونا تک شامل ہیں۔ فوٹو؛فائل

شوہروں سے بے وفائی کرنے والی خواتین کی فہرست میں الزبتھ ٹیلر سے لیڈی ڈیانا اور جینیفر لوپیز سے کر میڈونا تک شامل ہیں۔ فوٹو؛فائل

بے وفائی کو ہمیشہ مردوں سے مشروط کیا جاتا ہے، لیکن اگر دنیا کی مشہور خواتین کو وفا کی کسوٹی پر پرکھا جائے تو ان میں سے زیادہ تر شوہروں سے بے وفائی کی مرتکب ہوئی ہیں۔ اس خواتین کی فہرست میں الزبتھ ٹیلر سے لیڈی ڈیانا اور جینیفر لوپیز سے کر میڈونا تک شامل ہیں۔

لیڈی ڈیانا

کرشماتی شخصیت کی مالک لیڈی ڈیانا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ 29جولائی 1981میں پرنس چارلس سے شادی نے انہیں دنیا بھر میں ہر دل عزیز بنا دیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریب کودنیا کے 7 کروڑ50لاکھ افراد نے اپنی ٹی وی اسکرین پر دیکھا۔ 1996میں پرنس چارلس سے علحیدگی سے ایک سال قبل ہی لیڈی ڈیانا نے ایک انٹرویومیں شاہی محل کی حفاظت پر مامور ہاؤس ہولڈ کیولری کے خوبرو کیپٹن اور انہیں گھڑسواری سکھانے پر مامور جیمز ہیوٹ سے 5 سالہ تعلقات کا اعتراف کیا۔ اپنے اس اقدام کا سبب انہوں نے پرنس چارلس کے کمیلا پارکر سے معاشقے کو قرار دیا تھا۔

جینیفر لوپیز


45 سالہ امریکی اداکارہ، گلوکارہ جینیفر لوپیز کو ان کے دونوں سابق شوہر بے وفائی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں۔ لوپیز کے دوسرے شوہر اداکارکرس جوڈ نے جینیفر کے ساتھ محض 9 ماہ تک چلنے والی شادی کے اختتام پر میڈیا کے سامنے لوپیز کے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ عشق لڑانے کا الزام عائد کیا تھا۔ کرس سے علحیدگی کے بعد جینیفر نے بین ایفلیک کے ساتھ پینگیں بڑھانا شروع کردی۔ میڈیا نے اس جوڑی کو ’بینیفر‘ کا لقب تک دے ڈالا، تاہم بین ایفلیک نے بھی جینیفر کو بے وفا قرار دے علحیدگی اختیار کرلی۔ بین ایفلیک کے بعد لوپیز نے اپنے دیرینہ دوست اور ٹی وی پروڈیوسر مارک انتھونی سے شادی کرلی۔ فی الوقت وہ نوجوان اداکار کیسپر مارٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کر کے مارک کے ساتھ بے وفائی کی مرتکب ہورہی ہیں۔

میڈونا

لباس اور گانوں کے علاوہ شوہروں سے بے وفائی بھی میڈونا کی شہرت کا ایک سبب ہے۔ میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں امریکی اداکار اور ہدایت کار سین جسٹن پین سے کی جو میڈونا کی وجہ سے محض چار سال ہی قائم رہ سکی۔ میڈونا نے  2000میں دوسری شادی فلم ساز گے رچی سے کی۔ گے سے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی میڈونا باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی الیگزینڈر ایمانوئیل روڈریگز)اے روڈ (کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔ کہا جاتا ہے کہ میڈونا کی گے رچی سے علحیدگی کے بعد روڈیگز نے بھی اپنی بیوی کو طلاق دے کر میڈونا سے شادی کرلی تھی لیکن دونوں اس بات کی تردید کرتے ہیں۔

الزبتھ ٹیلر


شادی اور بے وفائی کے موضوع پر برطانوی نژاد امریکی اداکارہ الزبتھ ٹیلر کا ذکر نہ کرنا یقیناً بہت ناانصافی ہوگی۔ 79سال کی عمر میں پر لوک سدھارنے والی آنجہانی الزبتھ ٹیلر نے ’صرف‘ 8شادیاں کیں۔ اس بارے میں الزبتھ کا کہنا تھا کہ’مجھے میرے والدین نے بتایا ہے کہ جب آپ کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔ ‘ والدین کے پڑھائے گئے سبق کا الزبتھ پر اتنا گہرا اثر تھا کہ انہوں نے شادیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مردوں کے ساتھ محبت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ 1950 میں کاروباری شخصیت کو نریڈ ہلٹن جونیئر سے شادی کے وقت وہ امریکی فٹ بال پلیئر گلین وڈورڈ ڈیوس کی محبت میں مبتلا تھی۔ الزبتھ ٹیلر اداکار، گلوکار، فرانسز البرٹ سیناترا، امریکی سفارت کار ہینری کسنجر، مشہور جریدے فاربس کے بانی بارٹی چارلس کے بیٹے میلکم اسٹیوسن فاربس سمیت کئی با اثر شخصیات کی محبت میں گرفتار رہیں۔

کم کاردیشین

امریکی سماجی کارکن اور ٹی وی اسٹار کم کاردیشین بھی 34کی عمر میں تین شادیاں کر چکی ہیں۔ کم نے پہلی شادی 2000میں گیت کار ڈیمن تھوماس سے کی جو چار سال بعد ہی ختم ہوگئی۔ پرانے دوست اور میوزک ویڈیوز میں ساتھ کام کرنے والے ریپرKenye West سے تعلقات کے باوجود 2011 میں کم نے باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی کرس ہیمفرے سے شادی کی، جو محض 72دن ہی چل سکی۔ میڈ یا نے اس شادی کو کاردیشین کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔ 2014میں کم نے Kenye West سے شادی کی ہے۔ ان شادیوں کے علاوہ کم کا نام امریکی ایتھلیٹ مائیلز جوناتھن آسٹن، مشہور فٹ بالر کرسٹینو رونالڈو، امریکی گلوکار اور پروڈیوسر جان کلیٹون میئر کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔