راحت فتح علی خان نے کراچی میں بھی اپنا دفتر بنا لیا

شوبز رپورٹر  جمعـء 30 جنوری 2015
کراچی میں دفتر کے آغاز کے بعد استاد راحت فتح علی خان بھی یہاں وقت دیا کرینگے اوراپنے پرستاروں سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن دینگے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں دفتر کے آغاز کے بعد استاد راحت فتح علی خان بھی یہاں وقت دیا کرینگے اوراپنے پرستاروں سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن دینگے۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراُستاد راحت فتح علی خان نے کراچی میں اپنے نئے دفترکے افتتاح کے لیے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کودرخواست دیدی۔

کراچی کے فائیواسٹارہوٹل میں بنائے گئے دفترمیں جہاں راحت فتح علی خان اپنے کاروباری معاملات کوحتمی شکل دیا کرینگے وہیں مداحوں اورصحافیوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ جارہی رہے گا۔ راحت فتح علی خاں کے بزنس ڈائریکٹر سلمان احمد نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایاکہ ہمارا مرکزی دفترلاہور میں ہی ہوگا لیکن کراچی میں پروگراموں اوردیگرپراجیکٹس کی تعداد میں اضافہ کودیکھتے ہوئے ہم نے یہاں بھی اپنا دفتربنالیا ہے جس میں 24گھنٹے اسٹاف موجود رہے گا۔

دفتر کے افتتاح کے لیے ہم نے گورنرسندھ سے درخواست کی ہے۔ کراچی میں دفتر کے آغاز کے بعد استاد راحت فتح علی خان بھی یہاں وقت دیا کرینگے اوراپنے پرستاروں سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔