474 شکار کے ساتھ سنگاکارا کامیاب ترین ون ڈے وکٹ کیپر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 30 جنوری 2015
نیوزی لینڈ سے آخری میچ میں جب کورے اینڈرسن کا کیچ انتہائی خوبصورتی سے ایک ہاتھ سے تھاما تو وہ ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ سے آخری میچ میں جب کورے اینڈرسن کا کیچ انتہائی خوبصورتی سے ایک ہاتھ سے تھاما تو وہ ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔ فوٹو : فائل

ویلنگٹن: سری لنکن کرکٹر کمار سنگا کارا دنیا کے کامیاب ترین ون ڈے وکٹ کیپر بن گئے۔

انھوں نے نیوزی لینڈ سے آخری میچ میں جب کورے اینڈرسن کا کیچ انتہائی خوبصورتی سے ایک ہاتھ سے تھاما تو وہ ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔ ان کے ایک روزہ فارمیٹ میں شکار کی تعداد474ہوگئی ہے، اس طرح انھوں نے آسٹریلیا کے سابق اسٹار وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ اس میچ سے قبل ان کا ریکارڈ برابر کر چکے تھے، جمعرات کو سنگا کارا نے مزید2کیچز تھامے تھے۔

اس مقابلے میں سنگاکارا نے کیریئر کی21ویں تھری فیگر اننگز کھیلی، اس طرح وہ اپنے ملک کے سب سے زیادہ ایک روزہ سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے، سنتھ جے سوریا نے21سنچریاں اسکور کی ہیں، مجموعی طور پر اس فہرست میں سنگا کارا کا پانچواں نمبر ہے، اس میں ٹنڈولکر49تھری فیگر اننگز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، رکی پونٹنگ(30)،جے سوریا(21) اور پھر سارو گنگولی(22)کا نمبر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔