آرمی پبلک اسکول کے طلباکو بیرون ملک لے جانے کافیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 30 جنوری 2015
چین، ہانگ کانگ اورملائیشیامیں سے ایک پسندیدہ ملک کی 10روزہ سیرکرائی جائے گی فوٹو: فائل

چین، ہانگ کانگ اورملائیشیامیں سے ایک پسندیدہ ملک کی 10روزہ سیرکرائی جائے گی فوٹو: فائل

پشاور: وفاقی حکومت نے آرمی پبلک اسکول میں زیرتعلیم آٹھویں سے فرسٹ اینڈسیکنڈ ایئرطلبا کو سیروتفریح کی غرض سے سرکاری خرچ پر10روز کیلیے چین، ہانگ کانگ اورملائیشیا لے جانے جبکہ130شہدا کے والدین کوعمرے کے لیے بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔

جس کے لیے زیرتعلیم تمام طلباسے کوپسندیدہ ملک کاانتخاب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعدآرمی پبلک اسکول میں زیرتعلیم بچوں کے ذہنوں سے دہشت گردی کے بدترین واقعے کے نقوش مٹانے، ان کی ذہنی نشوونما کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے مکمل محفوظ رہنے والے آٹھویں سے بارہویں جماعت کے طلباکوسرکاری اخراجات پرسیروتفریح کے لیے لے جانے کے لیے فوری تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا جس میں اسکول کی پرنسپل اور دیگر عملے  سمیت 144 افراد شہید ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔