- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
انگلینڈ نے بھارت کو سہہ ملکی سیریز کے میچ میں شکست دیکر ایونٹ سے باہرکردیا
پرتھ: آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے انگلش بلے باز جیمز ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے ویسٹرن ایسوسی ایشن کرکٹ گراؤنڈ میں کارلٹن مڈ ون ڈے انٹر نیشنل ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی اوپنرز نے 83 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد کوئی بھی بھارتی بلے باز انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے اجنکیا رہانے نے 73 جب کہ شیکر دھون 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے 3 اور معین علی، اسٹیورڈ براڈ اور کرس ووکس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی جانب سے دیئے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے ابتدائی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، ایک موقع پر 5 انگلش بلے باز 66 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر جیمز ٹیلر اور جوز بٹلر کے درمیان 125 رنز کی شراکت نے بھارت کی شکست کو یقینی بنا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 82 اور 67 رنز بنائے اور 201 رنز کا مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 47ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے اسٹیورٹ بنی نے 3 جب کہ موہت شرما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سہہ ملکی سیریز میں بھارت اب تک چار میچز کھیل چکا ہے جس میں سے 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔