کراچی میں بھتہ وصول کرنے والا جعلی رینجرزافسرساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 30 جنوری 2015
ملزم کے 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی ہے،پولیس ،فوٹو:فائل

ملزم کے 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی ہے،پولیس ،فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے جعلی رینجرز افسر بن کر بھتہ لینے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے جعلی رینجرز افسر بن کر بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ  ملزم خود کو رینجرز افسر ظاہر کرکے تاجروں سمیت دیگر افراد سے بھی بھتہ طلب کیا کرتا تھا۔

ایس پی لانڈھی کے مطابق ملزم کے 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی جب کہ اس گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔