- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
ملک بھر سے 8 ہزار 800 سے زائد مشتبہ دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد: ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے اور اب تک 12 ہزار سے زائد آپریشن میں 8 ہزار 800 سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی حکومتیں وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں اب تک 9 ہزار سے زائد آپریشن میں 1859 اور صوبہ سندھ میں 1100 سے زائد آپریشن میں 1178 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں 2300 سے زائد آپریشن کئے گئے جن میں 4949 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ بلوچستان میں 30 آپریشن میں 263، دارالحکومت اسلام آباد میں 300 سے زائد آپریشن میں 455، گلگت بلتستان میں 16 آپریشن میں 10، فاٹا میں 47 آپریشن میں 118 اور آزاد کشمیر میں 500 سے زائد آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔