ملک بھر سے 8 ہزار 800 سے زائد مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 30 جنوری 2015
صوبہ پنجاب میں اب تک 9 ہزار سے زائد آپریشن میں 1859 اور صوبہ سندھ میں 1100 سے زائد آپریشن میں 1178 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، سرکاری نشریاتی ادارہ  فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب میں اب تک 9 ہزار سے زائد آپریشن میں 1859 اور صوبہ سندھ میں 1100 سے زائد آپریشن میں 1178 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، سرکاری نشریاتی ادارہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے اور اب تک 12 ہزار سے زائد آپریشن میں 8 ہزار 800 سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی حکومتیں وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں اب تک 9 ہزار سے زائد آپریشن میں 1859 اور صوبہ سندھ میں 1100 سے زائد آپریشن میں 1178  دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں 2300 سے زائد آپریشن کئے گئے جن میں 4949 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ بلوچستان میں 30 آپریشن میں 263، دارالحکومت اسلام آباد میں 300 سے زائد آپریشن میں 455، گلگت بلتستان میں 16 آپریشن میں 10، فاٹا میں 47 آپریشن میں 118 اور آزاد کشمیر میں 500 سے زائد آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔