- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
بابا کوئی کہانی سنا دیں
پرسوں رات میرے سات سالہ بیٹے رافع نے زبردستی کمبل میں گھستے ہوئے کہا بابا آپ نے بہت دنوں سے کوئی کہانی نہیں سنائی کوئی اچھی سی کہانی سنائیں۔ میں نے کہا اس وقت مجھے کوئی اچھی تو کیا بری کہانی بھی یاد نہیں آ رہی۔ تم ہی بتاؤ کیا سناؤں۔ اس نے کہا یہ بتائیں کہ جب آپ میری طرح سات سال کے تھے تو پاکستان کیسا تھا۔
میری آنکھیں چمک اٹھیں۔ جب میں سات سال کا تھا تو پاکستان صرف دیکھنے ہی میں نہیں محسوس کرنے میں بھی تمہاری طرح کا کیوٹ سا گول مٹول سا تھا۔ یہاں کوئی بھی گورا، کالا، بھورا، چپٹا غیر ملکی بلا جھجک کراچی ائیرپورٹ پر اون ارائیول ویزے کا ٹھپہ لگوا کر سائیکل پر سوار اندرونِ سندھ سے پنجاب اور صوبہ سرحد اور پھر قبائلی علاقوں سے ہوتا ہوا یا تو جلال آباد کی طرف نکل جاتا یا پھر واہگہ عبور کر لیتا یا سیدھا شاہراہِ قراقرم پر چڑھتا چلا جاتا۔ راستے میں کہیں بھی رک جاتا، کہیں بھی راہ لیتا، کچھ بھی کھا پی لیتا۔ کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔ کسی کو ان اجنبیوں کی زبان نہیں آتی تھی مگر سب مسکرا کے، اشاروں سے اور ٹوٹے پھوٹے جملوں سے ایک دوسرے کو سمجھ سمجھا لیتے تھے۔
یہی حال پاکستانی شہریوں کا بھی تھا۔ لو جی کار کی ڈگی میں سامان ڈالا یا ویگن کی چھت پر بستر بند لادا اور دو دن جشنِ کابل میں شریک ہو کر پھر لاہور آ گئے۔ یا چار دوستوں نے اچانک پروگرام بنایا اور فوکسی پکڑ کے براستہ ایران، ترکی یورپ کی سیر پر روانہ ہو گئے اور موسمِ گرما کے دو ماہ گزار کے واپس اسی راستے سے کراچی آ گئے۔ یا طیارے میں بیٹھ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتر گئے اور امیگریشن کاؤنٹر پر ٹھپہ لگ گیا۔
ٹرام اور بس میں سوار ہونے کے لیے لائن بنانا پڑتی تھی۔ بس کنڈیکٹر کی خاکی وردی اور پی کیپ ہوتی تھی اور وہ پیسے لے کر ہر ایک کو ٹکٹ اور بقایا پیسے بھی دیتا تھا۔ ٹرین کی سیٹوں اور برتھوں پر فرانس کا بنا ریگزین منڈھا ہوتا تھا۔ ہر بڑے ریلوے اسٹیشن پر پیتل کی موٹی سی چادر والا ٹھنڈے پانی کا ایک بہت بڑا کولنگ پلانٹ چلتا رہتا اور مسافر بھاگم بھاگ اپنے کولر اور تھرمس بھر لیتے تھے۔
کراچی ایشیا کا سب سے مصروف ائیرپورٹ اور گیٹ وے ٹو ایشیا کہلاتا تھا۔ یہاں روزانہ بیالیس غیرملکی کمپنیوں کے جہاز آتے تھے مگر پی آئی اے ایشیا کی سب سے اچھی ائیرلائن سمجھی جاتی تھی۔
بجلی تب ہی جاتی تھی جب بارش یا طوفان سے کھمبے کی تاریں ٹوٹ جائیں۔ اس زمانے میں محلے میں شائد کسی ایک گھر میں ٹیلی فون ہوا کرتا تھا مگر بارش تھمتے ہی واپڈا کی گاڑیاں خود ہی نکل پڑتیں اور ٹوٹی ہوئی تاریں جوڑتی چلی جاتیں۔ بلدیہ کی گاڑیاں گلیوں اور سڑکوں پر جمع بارش کا پانی بڑے بڑے پائپوں سے ٹینکروں میں بھر کے لے جاتیں تا کہ سڑک گلنے اور ٹوٹنے سے پہلے ہی خشک ہو جائے۔ ہر ہفتے دو ہفتے بعد گلی کی نالیاں صاف ہوتیں اور ان پر چونا ڈالا جاتا اور ڈی ڈی ٹی کا چھڑکاؤ بھی ہوتا۔ پکی سڑکوں کی ہر پندرہ دن بعد دھلائی ہوتی۔ ایک ماشکی پانی ڈالتا جاتا اور جھاڑو والا دھوتا جاتا۔ گلیوں میں بھی گرمیوں کے موسم میں دھول بٹھانے کے لیے ہر ہفتے ایک بار سرکاری ماشکی چھڑکاؤ کرتا تھا اور ہر تیسرے مہینے بلدیہ کی بند گاڑیاں آتیں اور آوارہ کتے پکڑ کے لے جاتیں اور سال میں دو دفعہ مچھر مارنے کا اسپرے بھی ہر گھر میں حکومت کی طرف سے مفت ہوتا تھا۔
ہر سال اسکولوں میں میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں آتیں اور سب بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے مفت ٹیکے لگائے جاتے اور دانتوں کا معائنہ بھی ہوتا۔ ان دنوں سب ہی بچے پیلے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے تھے یا کچھ بچے عیسائی مشنری اسکولوں میں بھی پڑھتے اور اس بات پر خوامخواہ اکڑتے بھی تھے۔ مگر امیروں اور غریبوں کے بچے ایک ہی رنگ کا یونیفارم پہنتے اور پیدل یا سائیکل اسکول آتے جاتے۔ ٹیچر سبق یاد نہ کرنے یا ہوم ورک نہ کرنے یا گالیاں دینے والے بچوں کی چھڑی سے پٹائی کرتے اور جب ہم اپنے امی ابو سے شکایت کرتے تو وہ بھی الٹا ہمیں ہی ڈانٹتے کہ تم نے ضرور کوئی غلط حرکت کی ہو گی، اچھا ہوا ماسٹر صاحب نے تمہاری پٹائی کی۔ اور معلوم ہے سال میں اسکول کی میری فیس کتنی جاتی تھی؟ تیرہ روپے چار آنے۔ جس میں سوا تین روپے لائبریری چارجز بھی شامل ہوتے تھے۔
اور شائد تمہیں یقین نہ آئے۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کروانے یا ایڈمٹ ہونے کے لیے چار آنے کی پرچی بنتی تھی۔ دوائیں اسپتال کی کھڑکی سے مفت ملتی تھیں۔
جب تمہاری دادی ہم میں سے کسی کو سبزی لینے کے لیے بازار بھیجتیں تو سبزی والا ہری مرچیں، دھنئیا اور پودینا مفت میں ہی دے دیتا۔ لوگ کہتے تھے کہ ہم لوگ بہت غریب ہیں۔ مگر بچوں کو کوئی نہیں بتاتا تھا کہ غریب کسے کہتے ہیں۔ پڑوس کے سب گھروں کی طرح ہمارے ہاں بھی روزانہ دال سبزی پکتی تھی اور ہفتے میں ایک دن گائے یا بکرے کا گوشت بھی پکتا تھا۔ ہر بچے کو سونے سے پہلے دودھ کا ایک گلاس ضرور پینا پڑتا ورنہ اماں کا تھپڑ کھانا پڑتا۔ تمہارے دادا روزانہ شام کو دفتر سے واپسی پر کوئی نہ کوئی پھل ضرور خرید کے لاتے۔ اور ہم جس محلے میں رہتے تھے وہاں کے سب گھروں میں ابا لوگ ایسے ہی تھے۔ کوئی کلرک، کوئی چپراسی، کوئی دکاندار، مگر شام کو بچوں کے لیے ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھانے پینے کی چیز ضرور لاتا۔ پھر بھی ہر کوئی کہتا بھائی غریب ضرور ہیں مگر خدا کا بہت شکر ہے؟ ہم بچوں کو یہ بات بھی پلے نہیں پڑتی تھی کہ غریب ہیں اور خدا کا شکر بھی ہے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
ہم چاروں بہن بھائیوں کو اپنی چھوٹی خالہ بہت اچھی لگتی تھیں۔ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں ہمارے گھر آ کر رہتی تھیں۔ آتی تو وہ ایک ہفتے کے لیے تھیں مگر امی، ابا، ہم سب بچے انھیں زبردستی روک لیتے اور چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے جانے نہیں دیتے تھے۔ اس زمانے میں کوئی بچہ نہیں کہتا تھا کہ میں دو گھنٹے کے لیے اپنے ماموں یا چچا کے ہاں جا رہا ہوں یا ڈے اسپینڈ کرنے جا رہا ہوں۔ ہمارے تصور میں بھی نہیں تھا کہ کوئی کسی رشتے دار کے پاس صرف ایک دو گھنٹے کے لیے بھی جا سکتا ہے۔ ہم تو بس یہ جانتے تھے کہ ہم اتنے دنوں کے لیے فلاں کے ہاں جا رہے ہیں اور وہ اتنے دنوں کے لیے ہمارے ہاں آ کے رہیں گے۔
اور تمہیں شائد یقین نہ آئے ہم لوگ اسکول سے واپس آ کر کھانا کھاتے ہی پھر باہر دوڑ جاتے۔ ماں باپ کو پرواہ ہی نہیں تھی کہ بچے کہاں کھیل رہے ہیں اور کس آنٹی کے گھر میں ہیں۔ سب گھروں کے بچے سب گھروں کے بچے تھے۔ بھوک لگی تو جس کے ہاں کھیل رہے ہیں اسی کے ہاں کھانا کھا لیا یا کھیلتے کھیلتے وہیں سو بھی گئے۔ ہاں مغرب کے بعد سوال ہی نہیں تھا کہ کوئی بچہ بغیر بتائے گھر سے باہر رہے۔ ورنہ کان کھینچے جانا یا ڈانٹ پڑنا لازمی تھا۔
اور جناب اگر کسی کے ہاں اچانک سے مہمان آ گئے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔ فوراً بچے کو ہمسائے کے گھر دوڑا دیا جاتا جاؤ آپا نصیبن سے ایک برتن آٹا لے آؤ۔ کہنا پرسوں واپس کر دیں گے۔ جاؤ نظام کی امی سے کہنا دو پیاز اور کچھ مرچیں اور مٹھی بھر ماش کی دال دے دیں۔ شام کو واپس کر دیں گے۔ پورے محلے کا سسٹم بس ایسے ہی چلتا۔
اور جناب ہر گلی میں ایک سرکاری نلکا ہوتا تھا اور پانی کی چار ٹونٹیاں۔ صبح شام دو وقت باقاعدگی سے پانی آتا۔ اسی پانی سے کپڑے بھی دھلتے اور یہی پینے کے لیے گھڑوں اور صراحیوں میں رکھا جاتا۔ سب لوگ سرکاری نل کا پانی بے دھڑک پیتے۔ مجال ہے کوئی بیمار ہو جائے یا پیٹ خراب ہو جائے۔
اور محلے میں ایک مولوی صاحب بھی تھے احمد دین صاحب۔ سب لوگ ان کی بہت عزت کرتے اور ہر طرح سے خیال رکھتے۔ وہ سب بچوں کو مفت سپارہ پڑھاتے اور مسجد میں پنج وقتہ نماز بھی۔ سوائے اللہ رسول اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے سے اللہ میاں خوش ہوتا ہے جیسی باتوں کے ان کے منہ سے کوئی دوسری بات ہی نہیں نکلتی تھی۔ ہم جب میٹرک میں آئے تب پتہ چلا کہ برابر والا افتخار شیعہ ہے اور پچھلی گلی والے احمد لوگ قادیانی ہیں اور سڑک پار کٹیا میں اکیلا رہنے والا لطیف چاچا کرسچن ہے اور کمیٹی میں صفائی کا کام کرتا ہے۔ مگر یہ سب معلومات ہمیں پہلی بار ان مولوی صاحب نے دیں جنہوں نے مولوی احمد دین صاحب کے انتقال کے بعد مسجد میں امامت کروانی شروع کی۔۔۔ اور رافع پتہ ہے جب میں سات سال کا تھا تو۔۔۔۔۔۔
میں نے اچانک دیکھا کہ رافع کہانی سنتے سنتے جانے کب سو گیا۔ میں نے اسے کمبل اڑھا دیا اور خود دوسری مسہری پر لیٹ گیا۔ کل رات وہ پھر میرے پاس آن کے لیٹ گیا اور فرمائش کی بابا کہانی سنائیں۔ میں نے کہا تم تو کہانی سنتے سنتے سو جاتے ہو اب نہیں سناؤں گا۔۔۔کہنے لگا بابا آج میں بالکل نہیں سوؤں گا۔ لیکن آپ بھی پرامز کریں کہ سچی والی کہانی سنائیں گے۔ کل جیسی گپیں نہیں سنائیں گے۔۔۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔