یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  ہفتہ 31 جنوری 2015
پٹرول کی قیمت میں10روپے 75پیسے کے بجائے 5سے7روپے تک کمی کاامکان ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پٹرول کی قیمت میں10روپے 75پیسے کے بجائے 5سے7روپے تک کمی کاامکان ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئرافسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریونیو کا بہت نقصان ہورہاہے اس لیے یہ فیصلہ کیاگیاکہ پٹرولیم منصوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میںمزید 5 فیصد تک اضافہ کردیا جائے، ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے رات گئے تک ایف بی آرمیں ہونیوالے اجلاس میں ترمیمی سیلز ٹیکس ایس آراو کے مسودے کو حتمی شکل دیکر لاڈویژن سے توسیع کروالی گئی ہے اور آج نوٹیفکیشن جاری ہونیکاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں5 فیصداضافہ کیاگیاتھاجس کے بعدپٹرولیم مصنوعات22فیصدلاگوہے اور اب 2 تجاویز زیرغور ہیں،پہلی مزید5فیصد اضافہ اس پرعملدرآمد کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح22فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوجائیگی جبکہ دوسری تجویزیہ زیرغورہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 5کے بجائے 7فیصداضافی سیلزٹیکس لگایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔