سرینا ولیمز نے چھٹی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
سرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر مارٹینا ناراٹیلووا اور کرس ایورٹ کا 18 بار سنگلز کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔  فوٹو: اے ایف پی

سرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر مارٹینا ناراٹیلووا اور کرس ایورٹ کا 18 بار سنگلز کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

میلبورن: امریکا کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے روس کی ماریا شراپووا کو ہرا کر کیریئر کا چھٹا آسٹریلین اوپن اور 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں سرینا ولیمز نے طبیعت کی ناسازی کے باوجود اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ مارا شراپووا کھیل کے دوران اعصابی دباؤ کا شکار نظر آئیں تاہم اعصاب کی اس جنگ میں سرینا ولیمز کامیاب رہیں اور انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد ماریا شراپووا کو 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر مارٹینا ناراٹیلووا اور کرس ایورٹ کا 18 بار سنگلز کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔