- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
راحت کی آواز سے فلم کو چار چاند لگ جاتے ہیں،سونم کپور
کراچی: بھارتی اداکارہ سونم کپورنے کہاہے کہ بالی ووڈ کے 100برسوں میں 10سال گلوکار راحت فتح علی خان کے بھی ہیں۔
گزشتہ دس برسوں میں راحت جی نے بھارتی فلموں کوکئی یادگارگیتوں سے غیرمعمولی کامیابی دلوائی ہے، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ ان کی آواز سے فلم کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزدبئی میں راحت فتح علی خان سے ایک ملاقات کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بھارتی اداکار اور فلم ڈائریکٹر اربازخان بھی موجودتھے۔ انھوں نے کہا کہ میری نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ میں راحت جی نے ’’’نیناں کافرہوگئے‘‘ گا کرفلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
اس موقع پر ارباز خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ راحت فتح علی خان بھارت میں مزیدکام کریں، راحت نہ صرف اچھے فنکارہیں بلکہ بہت نفیس انسان بھی ہیں۔ بھارتی فلم ’’دبنگ‘‘ کی کامیابی میں راحت فتح علی خان کے گانوں کابہت اہم کردار رہاہے، گلوکار راحت فتح علی خان نے سونم کپور اور اربازخان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، میں نے ہمیشہ سچائی سے فن کی خدمت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔