بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کی منظوری

ارشاد انصاری  اتوار 1 فروری 2015
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کردیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کردیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 1سے 1.5فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کردیا جائیگا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ قومی بچت کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری پر وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کیلیے منافع کی نئی شرح کی منظوری دے دی ہے تاہم نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا جائیگا ۔

جس میں قومی بچت اسکیموں کے لیے منافع کی شرح میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور ٹی بلز کے ریٹس سمیت دیگر پیرا میٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ کی گئی تھی جس میں محکمہ قومی بچت کی جانب سے 2 تجاویز پر مبنی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی تھی جس کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1 سے 1.5فیصد تک مزید کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔