پشاور میں ہفتہ وار انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

ویب ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔  فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی 97 یونین کونسلوں میں جاری ہفتہ وار انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ 

پشاور اور گرد ونواح کی 97 یونین کونسلوں میں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے ایک روزہ پولیو مہم چلائی گئی جس کے تحت رضاکاروں کی 4 ہزار ٹیموں نے گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر کے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے  پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا، اس کے علاوہ شام 5 بجے تک شہر بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔