سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
 آخری راؤنڈ میں اینڈی مرے کی گرفت کھیل پر کمزور پڑگئی  اور نوواک جوکووچ نے انہیں کوئی پوائنٹ حاصل کرنے نہیں دیا فوٹو:اے ایف پی

آخری راؤنڈ میں اینڈی مرے کی گرفت کھیل پر کمزور پڑگئی اور نوواک جوکووچ نے انہیں کوئی پوائنٹ حاصل کرنے نہیں دیا فوٹو:اے ایف پی

میلبرن: سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تینوں راؤنڈز میں دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن چوتھے اور آخری راؤنڈ میں اینڈی مرے کی گرفت کھیل پر کمزور پڑگئی  اوراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوواک جوکووچ نے انہیں کوئی پوائنٹ حاصل کرنے نہیں دیا یوں  فائنل جوکووچ نے  6-7،7-6، 3-6 اور 0-6 سے جیت کر ٹائنل اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔