لاہور میں تیز رفتار ٹریلر کے گھر میں جا گھسنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: شفیق آباد میں تیز رفتار ٹریلر دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریلر اوورلوڈ اور تیز رفتار تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔