امریکا میں 3 سالہ بچے کی گولی سے ماں باپ زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 1 فروری 2015
واقعے کے وقت کمرے میں بچے کی 2 سالہ بہن بھی موجود تھی لیکن وہ گولی سے محفوظ رہی۔  فوٹو: دی اینڈیپنڈنٹ

واقعے کے وقت کمرے میں بچے کی 2 سالہ بہن بھی موجود تھی لیکن وہ گولی سے محفوظ رہی۔ فوٹو: دی اینڈیپنڈنٹ

نیو میکسیکو: امریکا میں 3 سالہ بچے کی غیر دانستہ طور پر گولی لگنے سے ماں باپ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کے موٹیل میں مقیم فیملی کے 3 سالہ بچے کے ہاتھ میں اچانک اس وقت پستول آگیا جب وہ ماں کے بیگ سے کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور جیسے ہی اس کے ہاتھ پستول لگا تو اس سے گولی چل گئی جو باپ کو زخمی کرتے ہوئے ماں کے بازو میں جالگی، واقعے کے وقت کمرے میں بچے کی 2 سالہ بہن بھی موجود تھی لیکن وہ گولی سے محفوظ رہی جب کہ واقعے کے بعد بچے کے باپ نے فوراً موٹیل کی ایمرجنسی سروس والوں کو فون کیا جنہوں نے ماں باپ کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی  امریکی ریاست اڈاہو میں خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی تھی جب وہ اپنے 2 سالہ بچے کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف تھی اور بچے کے ہاتھ سے وہ پستول چل گیا جو خاتون نے اپنے بیگ میں رکھا ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔