پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس شریف برادران کی غریب کش پالیسی ہے، عمران خان

نمائندہ ایکسپریس  پير 2 فروری 2015
نواز شریف کی پالیسیوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے جس میں تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر مٹھی بھر امیر طبقے کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ فوٹو: آغا مہروز/ایکسپریس/فائل

نواز شریف کی پالیسیوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے جس میں تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر مٹھی بھر امیر طبقے کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ فوٹو: آغا مہروز/ایکسپریس/فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ غریب عوام پر بوجھ ڈالا، امیر طبقے کوفائدہ پہنچایا، پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد ٹیکس لگانا شریف برادران کی غریب کش پالیسی کا عکاس ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا نواز شریف کی پالیسیوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے جس میں تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر مٹھی بھر امیر طبقے کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد ٹیکس حکومت کی غریب کش پالیسی کا ایک منظر ہے۔

آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھائی ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف آج چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔