یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک

اے ایف پی / ویب ڈیسک  پير 2 فروری 2015
گاڑی میں بارودی مواد بھی موجود تھا جو ڈرون حملے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں موجود تمام افراد کی لاشیں بری طرح جل گئیں، حکام   فوٹو: فائل

گاڑی میں بارودی مواد بھی موجود تھا جو ڈرون حملے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں موجود تمام افراد کی لاشیں بری طرح جل گئیں، حکام فوٹو: فائل

صنعا: یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے یمن کے صوبے بیدا میں ایک گاڑی پر مزائل داغے جس کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بارودی مواد بھی موجود تھا جو ڈرون حملے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں موجود تمام افراد کی لاشیں بری طرح جل گئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے گزشتہ ماہ دورہ بھارت کے دوران یمن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کئے جانے کے بیان کے بعد ایک ہفتے کے دوران امریکا کا یمن میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔