خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 رضاکار جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  منگل 3 فروری 2015
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔  فوٹو: فائل

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے علاقے نری بابا میں ہوا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی رضاکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔