ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  منگل 3 فروری 2015
 دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوربارودی مواد کے پھٹنے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا فوٹو:فائل

دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوربارودی مواد کے پھٹنے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا فوٹو:فائل

ہنگو: ٹل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ اس دوران  دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوربارودی مواد کے پھٹنے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کی لاشیں فوری طور  پر قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔