چین میں انٹرنیٹ کی عادت سے چھٹکارے کے لیے نوجوان نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا

ویب ڈیسک  منگل 3 فروری 2015
دوسری جانب نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے کی اس حرکت پر انتہائی حیرت ہے، فوٹو:فائل

دوسری جانب نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے کی اس حرکت پر انتہائی حیرت ہے، فوٹو:فائل

بیجنگ: چین میں نوجوان نے انٹرنیٹ کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ ہی کاٹ ڈالا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی اس تیز رفتار دنیا میں انٹرنیٹ کا شوقین کون نہیں ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کا استعمال نشے کا طرح کرتے ہیں اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس نشے کی لت ایک بار جس کو لگ جائے تو پھر اس نشے سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن چین میں ایک نہایت ہی عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا جب ایک نوجوان نے انٹرنیٹ کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اس لیے ہاتھ کاٹ لیا کہ نہ اس کا ہاتھ ہوگا اور نہ ہی وہ انٹرنیٹ استعمال کرے گا، 19 سالہ نوجوان نے اپنا بایاں ہاتھ کاٹا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے کی اس حرکت پر انتہائی حیرت ہے اور اس بات کا ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ ایسی بھی کوئی حرکت کرسکتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔