حوریہ خان نے بلاول بھٹوزرداری کے لیے گیت کا وڈیو مکمل کرلیا

کلچرل رپورٹر  بدھ 4 فروری 2015
 وڈیو سوشل ویب سائٹس پر تمام حلقوں میں پسند کیا جارہا ہے،   گلوکارہ فوٹو : فائل

وڈیو سوشل ویب سائٹس پر تمام حلقوں میں پسند کیا جارہا ہے، گلوکارہ فوٹو : فائل

لاہور: گلوکارہ حوریہ خان نے بلاول بھٹوزرداری کے لیے وڈیو مکمل کرلیا ہے۔

جسکے بول ’’ میرے خوابوں کی تعبیر بلاول ، پاکستان کی تصویر بلاول ‘‘ ہیں۔اس حوالے سے حوریہ نے کہا کہ میں نے یہ گانا اپنے پروموٹر کے دوست رائو جمیل ہاشمی کی خواہش پر تیار کیاہے جوذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے انتہائی عقیدت رکھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس کو میرے پروموٹر شہزاد خان نے لکھا ہے  گلوکارہ نے کہا کہ اس کا وڈیو سوشل ویب سائٹس پر تمام حلقوں میں پسند کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔