آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 4 فروری 2015
 پاک فضائیہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا، وزیراعظم سے ایئرچیف کی ملاقات۔ فوٹو:فائل

پاک فضائیہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا، وزیراعظم سے ایئرچیف کی ملاقات۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، سرحدی صورت حال اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ نے شاندار کردار ادا کیا، اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایئرچیف کو یقین دلایا کہ فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔