عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اب پشتو فلمیں پروڈیوس كریں گی

ویب ڈیسک  بدھ 4 فروری 2015
پشتو ثقافت اور تاریخ كی تجدید نو كی خواہاں  ہوں، ریحام کا ٹویٹر پر پیغام۔ فوٹو؛ فائل

پشتو ثقافت اور تاریخ كی تجدید نو كی خواہاں ہوں، ریحام کا ٹویٹر پر پیغام۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے صحافت کے بعد اب فلم انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور  وہ پشتو اور اردو فلمیں بنائیں گی۔

عمران خان سے شادی کے بعد ریحام نے فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ریحام پہلی فلم معروف پشتو شاعر خوشحال خان خٹک كی زندگی پر بنائیں گی۔ اس کےعلاوہ وہ 2 مقامی پروڈكشن ہاؤسز كے ساتھ مل كر فلمیں بھی پروڈیوس كریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ پشتو ثقافت اور تاریخ كی تجدید نو كی خواہاں ہیں، یہی وجہ ہے كہ انہوں نے خوشحال خان خٹک كی زندگی پر فلم بنانے كا فیصلہ كیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتو كے علاوہ نجی ادارے كے ساتھ مل كر ایک اردو مزاحیہ فلم پر بھی کام کر رہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔