تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، آئی جی سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 4 فروری 2015
اسکول پر حملے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، آئی جی سندھ۔ فوٹو؛ فائل

اسکول پر حملے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، آئی جی سندھ۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کے ہمراہ گلشن اقبال میں دستی بم حملوں میں متاثر ہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر  آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول پر حملے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔