سرکاری اجلاس کے دوران نوید قمر کے کھانے سے لال بیگ برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 4 فروری 2015
سینڈوچ سے لال بیگ نکلنے پر کمیٹی کنوینر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

سینڈوچ سے لال بیگ نکلنے پر کمیٹی کنوینر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ سید نوید قمر کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران نوید قمر کو کھانے میں سینڈوچ پیش کیا گیا جس میں سے لال بیگ نکل آیا جسے انہوں نے کھانے سے انکارکردیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر خاںساماں بھی ایک دوسرے کو منہ دیکھتے رہے اور سینڈوچ میں لال بیگ نکل آنے سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔

دوسری جانب سینڈوچ سے لال بیگ نکلنے پر کمیٹی کنوینر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔