مچھیرے نے بیوی کو نگلنے والے مگر مچھ کو مار کر انتقام لے لیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 فروری 2015
مچھیرے کا کہنا تھا کہ 24 فٹ لمبے مگر مچھ کو مارنے میں ایک گھنٹہ لگا،
فوٹو فائل

مچھیرے کا کہنا تھا کہ 24 فٹ لمبے مگر مچھ کو مارنے میں ایک گھنٹہ لگا، فوٹو فائل

جکارتہ: دل میں بھڑک اٹھنے والی انتقام کی آگ بدلہ لینے کے بعد ہی ٹھنڈی ہوتی ہے اور ایسی ہی ایک مثال انڈونیشیا میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک مچھیرے نے حاملہ بیوی کو کھا جانے والے مگر مچھ کو جب تک مار نہیں دیا چین  سے نہیں بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی جھیل کیوگین کے قریب مچھیروں کی بستی میں رہنے والے مچھیرے موبالک بٹام بوزے کی بیوی اکثر جھیل کے کنارے کپڑے دھونے جایا کرتی تھی لیکن ایک دن اس کی واپسی نہ ہونے پر بستی کے لوگ جب اسے ڈھونڈنے نکلے تو اس کا کہیں کوئی پتا نہ چلا جس پر مگر مچھ کو یقین ہوگیا کہ اس کی بیوی کو مگر مچھ نے نگل لیا ہے اور جب سے اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ اس مگر مچھ کو تلاش کرکے مارے گا۔

مگر مچھ کو مارنے کے لیے مچھیرے نے ایک تیز دار والی خصوصی کلہاڑی تیار کرائی اور اپنے شکار کا انتظار کرنے لگے اور بلآخر 2 ماہ بعد اسے ایک مگر مچھ جھیل کے کنارے پر نظر آیا جسے اس نے کلہاڑیوں کے وار سے مار ڈالا۔ مچھیرے کا کہنا تھا کہ 24 فٹ لمبے مگر مچھ کو مارنے میں ایک گھنٹہ لگا جب کہ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جب اس کا پیٹ کاٹ کر دیکھا گیا تو اس میں کپڑے اور انسانی ہڈیاں موجود تھیں۔

گاؤں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ وہی مگر مچھ ہے جس نے مچھیرے کی  بیوی کو نگل لیا تھا جس کے بعد مچھیرے نے اسے انتقام لینے کے لیے مارا اور وہ اپنی بہادری کے سبب گاؤں کا ہیرو تصور کیا جانے لگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔