گلوکار علی حیدر کو ہالی ووڈ سے فلم میں اداکاری کی پیشکش

شوبز رپورٹر  جمعرات 5 فروری 2015
علی حیدر سے ایک معروف فلمساز ادارے کی جانب سے ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔  فوٹو: فائل

علی حیدر سے ایک معروف فلمساز ادارے کی جانب سے ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکارعلی حیدرکوایک مرتبہ پھر سے ایکٹنگ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے لیے  آفرز کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ 

انھیں حال ہی میں ایک معروف فلمساز ادارے کی جانب سے ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلم میں علی حیدر، ہالی ووڈ اسٹارانیتا کے ساتھ اہم کردار میں دکھائی دینگے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاکستان اور دیگر ممالک کے فنکار بھی شامل ہوں گے۔

فلم کی اسٹوری ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے جب اس سلسلہ میں علی حیدر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ مجھے فلم میں کام کرنے کے لیے  پیشکش ہوئی ہے اور میں نے فلم کی کہانی کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی دیکھ لیا ہے لیکن تاحال فلم سائن نہیں کی۔ فلم میں دو ہالی وڈاسٹارز میر ے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ پاکستان اور دوسرے ممالک سے بھی فنکاروں کو کاسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔