کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک  جمعرات 5 فروری 2015
سوڈان،اسکاٹ لینڈاورمشرقی تیمورکی طرح کشمیر کو بھی آزادی ملنی چاہیے, ،سراج الحق فوٹو: فائل

سوڈان،اسکاٹ لینڈاورمشرقی تیمورکی طرح کشمیر کو بھی آزادی ملنی چاہیے, ،سراج الحق فوٹو: فائل

مظفر آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔

مظفر آباد کے قریب کوہالہ پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو بھارت کے ہاتھ میں ہے، قائداعظم نےکشمیرکوپاکستان کے لیےلازم و ملزوم قرار دیا تھا، کشمیر پر بھارتی قبضہ پاکستان کی بقا وسالمیت کےخلاف ہے، کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی، بھارت یہ جان لے کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سوڈان، اسکاٹ لینڈ اور مشرقی تیمور کی طرح کشمیرکوبھیحق خود ارادیت ملنی چاہیے، امریکی صدر براک اوباما کا بھارت میں کشمیر کے معاملے پر خاموش رہنا بہت بڑی ناانصافی ہے،بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔