- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، سراج الحق

سوڈان،اسکاٹ لینڈاورمشرقی تیمورکی طرح کشمیر کو بھی آزادی ملنی چاہیے, ،سراج الحق فوٹو: فائل
مظفر آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔
مظفر آباد کے قریب کوہالہ پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو بھارت کے ہاتھ میں ہے، قائداعظم نےکشمیرکوپاکستان کے لیےلازم و ملزوم قرار دیا تھا، کشمیر پر بھارتی قبضہ پاکستان کی بقا وسالمیت کےخلاف ہے، کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی، بھارت یہ جان لے کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سوڈان، اسکاٹ لینڈ اور مشرقی تیمور کی طرح کشمیرکوبھیحق خود ارادیت ملنی چاہیے، امریکی صدر براک اوباما کا بھارت میں کشمیر کے معاملے پر خاموش رہنا بہت بڑی ناانصافی ہے،بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔