ہدایت کار اوراسکرپٹ دیکھ کرہی فلم سائن کرتی ہوں، جیکولین فرنینڈس

ویب ڈیسک  جمعرات 5 فروری 2015
 قسمت اچھی تھی کہ  پہلی ہی فلم میں میگا اسٹار امیتابھ بچن كے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جیکو لین فرنینڈس فوٹو:فائل

قسمت اچھی تھی کہ پہلی ہی فلم میں میگا اسٹار امیتابھ بچن كے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جیکو لین فرنینڈس فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے ہدایت کار اور اسکرپٹ کو ضرور دیکھتی ہوں۔

جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں  پہلی فلم میں ہی میگا اسٹار امیتابھ بچن كے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس كے بعد سیف علی خان، سلمان خان، اکشے کمار اور رنبیر کپور جیسے  بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ جیکولین نے کہا کہ بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا اور اب کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے ہدایت کار اور اسکرپٹ کو ضرور دیکھتی ہوں۔

جیكولین  کا کہنا تھا کہ بڑی فلمیں  اداكار كے لئے خود كو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور بڑی فلموں میں كام ملنے كی وجہ سے خواتین اداكاروں كو زیادہ محنت كرنا پڑی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔