- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا صفایا کیا، امریکی رپورٹ
واشنگٹن ڈی سی: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باوجود پاکستان عسکریت پسندوں اور فرقہ وارانہ گروپوں کی کارروائیوں کا سامنا کرتا رہے گا جب کہ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کیا۔
امریکی کانگریس کی ’آرمڈ فورسز کمیٹی‘ کے اجلاس کے دوران ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل وینسنٹ اسٹوارڈ نے رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف موٴثر کارروائی کررہا ہے اور شمالی وزیرستان میں جاری زمینی کارروائی کے ذریعے ریاست مخالف جنگجووٴں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کیا گیا جب کہ امید ہے کہ پاکستان رواں برس بھی اِن مسلح جنگجووٴں کو اُن کے گڑھ میں نشانہ بناتی رہے گی۔
رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے باوجود پاکستان عسکریت پسندوں، فرقہ پرستوں اورعلیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے داخلی خطرات کا سامنا کرتا رہے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی جاری رکھے گا۔ پاکستان اپنے بیلسٹک پروگرام اور جوہری ہتھیار لے جانے والے کروز میزائل کو مزید جدید بنائے گا۔
امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں افغانستان سے متعلق کہاگیا ہے کہ افغانستان میں حکومت اور طالبان کے ساتھ تعطل قائم رہے گا۔ طالبان، القاعدہ اور ان کے انتہاء پسند اتحادی اہم شہروں میں بڑے حملے کریں گے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔