شدید تنقید پر ’’روسٹ شو‘‘کو یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا

اے پی پی / اے ایف پی  جمعـء 6 فروری 2015
 دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔ فوٹو: فائل

دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت میں شدید تنقید کے بعد کامیڈی شو ’’روسٹ شو‘‘کو وڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی گروپ’’اے آئی بی‘‘نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ کو شو میں مدعو کیا تھا۔ دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔ یہ شو امریکی روسٹ شو کی نقل ہے جس میں مشہور شخصیات کی نقل اتاری جاتی ہے۔ شو کی میزبانوں میں کرن جوہر بھی شامل تھے۔ شو کو یوٹیوب پر جاری ہونے کے چند دنوں کے اندر 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔