اسلام آباد میں بچے فروخت کرنے والی 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا سے گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 6 فروری 2015
ان خواتین  کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گا،اسلام آباد پولیس فوٹو:فائل

ان خواتین کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گا،اسلام آباد پولیس فوٹو:فائل

اسلام آباد:  نوزائیدہ بچے فروخت کرنے کے اسکینڈل میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب ان بچوں کو  فروخت کرنے والے گروہ کی 3 خواتین کو مردان اور پشاورسے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتارہونے والے گینگ کے سرغنہ کی نشاندہی پر تھانہ رمنہ پولیس نے پشاوراور مردان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3 لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گرفتارکیاہے جن کے متعلق  بتایا جارہا ہے کہ یہ خواتین مختلف علاقوں سے بچے خریدکر اسلام آباد میں اپنے گروہ کی سرغنہ کے حوالے کردیتی تھیں، ان خواتین  کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گااوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی جب کہ ان سے  اہم انکشافات کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔