آل راؤنڈر محمد حفیظ کا آج ہونے والا بو لنگ ایکشن کا ٹیسٹ ملتوی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 فروری 2015
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ اب 10 فروری کو ہوگا فوٹو: اے ایف پی

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ اب 10 فروری کو ہوگا فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا آج ہونے والا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ان کے زخمی ہونے کے باعث ملتوی ہو گیا ہے  جو اب 10 فروری کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونا تھا تاہم آل راؤنڈر کی ایڑھی میں زخم آنے کے باعث ان کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا  جو اب 10 فروری کو ہو گا۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ اب محمد حفیظ ایکش کلیئر ہونے کے باوجود  ورلڈ کپ میں  بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بولنگ نہیں کرا سکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے بعد محمد حفیظ نے اپنے ایکشن کی بہتری کے لئے ماضی کے مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں پریکٹس شروع کی اور پھر ان کے ایکشن میں بہتری کے بعد پی سی کی جانب سے آئی سی سی کو بو لنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے درخواست دی گئی، اگر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر ان پر ایک سال تک بولنگ کرانے پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔