فیصل آباد تھانہ حملہ کیس؛ گرفتار(ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب بری

ویب ڈیسک  جمعـء 6 فروری 2015
انسداد دہشت گردی عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر رانا شعیب کو بری کیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر رانا شعیب کو بری کیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد تھانہ حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی رانا شعیب ادریس کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد کے تھانہ کھڑیانوالہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کردیا۔ عدالت کے روبرو تھانے کے ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ اندھیرا ہونے کے باعث حملہ آور کو پہچان نہیں سکا جب کہ عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر رانا شعیب کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی رانا شعیب ادریس اور ان کے ساتھیوں پر تھانہ کھڑیانوالہ سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔