کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 7 فروری 2015
کے آئی سی ٹی نے83ہزار،پی آئی سی ٹی نے70ہزارکنٹینرز کی ہینڈلنگ کی۔ فوٹو: فائل

کے آئی سی ٹی نے83ہزار،پی آئی سی ٹی نے70ہزارکنٹینرز کی ہینڈلنگ کی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بندرگاہ پر بندرگاہ نے جنوری 2015 میں 1لاکھ 56ہزار254 ٹی ای یوزکنٹینر ہینڈل کرتے ہوئے کافی سال کے بعد ایک ریکارڈ قائم کیا۔

کنٹینرز کی زیادہ تر ہینڈلنگ نجی ٹرمینلزں پر ہوئی جو مشرقی و مغربی وارفوں پر موجود ہیں، ان نجی ٹرمینلز پر بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوتی ہے، جنوری میں کے آئی سی ٹی نے 42ہزار279 کنٹینرز کی درآمدات اور 41ہزار 831 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 40 جہازوں کی آمد و روانگی کے ذریعے کی جبکہ پی آئی سی ٹی نے 36ہزار 767 کنٹینرز کی درآمدات اور 33ہزار 349 کنٹینرز کی برآمدات کی ہینڈلنگ 27 جہازوں کی آمد و روانگی کے ذریعے کی جو کراچی بندرگاہ کی اعلیٰ کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گہرے پانی کی نئے کنٹینر بندرگاہ  2016 میں آپریشنل ہونے اور بڑے جہازوں کی ہینڈلنگ  سے اس کارگردگی میں مزید اضافہ متوقع ہے جب یہ پورٹ پاکستان کو ڈومیسٹک، ٹرانزٹ اور ٹرانشپمنٹ  کارگو کی ہینڈلنگ کا حامل بنا دے گی جو پورے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضامن ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔