مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 فروری 2015

راولپنڈی: مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی  تاہم لاشوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے، جنہوں نے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یکہ غنڈ منتقل کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔