- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
250اشیا پر10فیصد تک اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی تیاریاں
اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال کے باعث 250 سے زائد اشیائے تعیش پر 10فیصد تک اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ، انتظامی و ٹیکس اقدامات کے ذریعے 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آرکے سینئر افسر نے گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس حکمت عملی سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈھائی سو سے زائد اشیائے تعیش پر10فیصد تک اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ان میں سے بہت سی اشیا پر بجٹ میں5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے تاہم اضافی ریگولیٹری عائد کرنے سے مقامی صنعت کو تحفظ ملنے کے ساتھ ساتھ 20ارب روپے کے لگ بھگ اضافی ریونیو بھی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال میں کمی کے لیے رواں ششماہی کے دوران انتظامی اقدامات اور موثر انفورسمنٹ کے ذریعے 40 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل براڈننگ آف ٹیکس بیس (بی ٹی بی) کی جانب سے انتظامی اقدامات کے ذریعے رواں ششماہی (جنوری تا جون2015) کے دوران 40 سے50 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کے لیے 3 نکات پر مبنی حکمت عملی مرتب کرکے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھجوائی گئی ہے ۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں واضح شارٹ فال ہورہا ہے اور اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا تو ریونیو شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا اور صورتحال ابدتر ہو جائے گی لہٰذا صورتحال کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران 35 سے40 ارب روپے کا اضافی ریونیو پیدا کرنے کے لیے فوری طور پر متبادل انتظام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ڈائریکٹریٹ جنرل براڈننگ آف ٹیکس بیس نے 3نکات پر مشتمل انتظامی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
جن پر مناسب اور موثرعملدرآمد کی صورت میں 40 سے 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکھٹا کیا جاسکتا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹیکس دہندگان کی گراس انڈر رپورٹنگ کے کیسوں سے کم از کم 20 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا، اس کے علاوہ ملک میں آڈٹ اور آڈٹ کیسوں میں اسیسمنٹ کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس سے 15ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا جاسکتا ہے، اسی طرح براڈننگ آف ٹیکس بیس کے کیسوں کی موثر و مناسب مانیٹرنگ کے ذریعے بھی 10 سے 15 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکھٹا کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔