بیرون ملک پاکستان کا خوبصورت کلچر متعارف کراتی ہوں: شاہدہ منی

شوبز رپورٹر  اتوار 8 فروری 2015
 اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، شاہدہ منی فوٹو: فائل

اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، شاہدہ منی فوٹو: فائل

لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے،  چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔ نمانئدہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میں اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔