سینئر طالبان کمانڈر عمر خالد خراسانی افغان فورسز کے آپریشن میں زخمی

ویب ڈیسک / نمائندہ ٹریبیون  اتوار 8 فروری 2015
عمر خالد خراسانی کو زخمی حالت میں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، ترجمان جماعت الاحرار  فوٹو : فائل

عمر خالد خراسانی کو زخمی حالت میں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، ترجمان جماعت الاحرار فوٹو : فائل

کابل: سینئر طالبان کمانڈر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کے امیر عمر خالد خراسانی افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہوگیا۔

جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق عمر خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا جس میں تنظیم کے 9 ساتھی مارے گئے جب کہ عمر خراسانی زخمی ہوا جسے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ عمر خالد خراسانی مہمند ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر کے طور پر فرائض انجام دے چکا ہے تاہم گزشتہ سال طالبان شوریٰ نے عمر خراسانی اور دیگر کمانڈروں کو نیا گروپ بنانے کے باعث تنظیم سے نکال دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔