والد کو گھر سے نہیں نکالا وہ خود ہی چلے گئے،اداکارہ میرا

شوبز رپورٹر  منگل 17 فروری 2015
گزشتہ کئی برسوں سے سوتیلے والداوران کی فیملی کا خرچہ برداشت کررہی تھی:میرا۔فوٹو: فائل

گزشتہ کئی برسوں سے سوتیلے والداوران کی فیملی کا خرچہ برداشت کررہی تھی:میرا۔فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا نے کہنا ہے کہ میں نے اپنے سوتیلے والد سرور شاہ کو گھرسے نہیں نکالا بلکہ وہ خود ہی گھر چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔

میرا نے بتایا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے ان کا اوران کی فیملی کا خرچہ برداشت کررہی تھی لیکن اب انیوں نے انکارکردیا ہے۔ سرور شاہ کا کہنا ہے کہ شوبز اچھا شعبہ نہیں ہے اس لیے میں اپنی بیٹی کو اس میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ جس پران کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔