ہٹلر کی جائے پیدائش درد سر بن گئی

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 21 فروری 2015
پہلے اسپیشل افراد کی این جی او نے یہاں اپنا دفتر بنا لیا تھا مگر اب وہ بھی یہاں سے چلے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پہلے اسپیشل افراد کی این جی او نے یہاں اپنا دفتر بنا لیا تھا مگر اب وہ بھی یہاں سے چلے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: جرمنی کے فاشسٹ رہنما ایڈولف ہٹلر کی جائے پیدائش جو آسٹریا کے شہر بروناؤ میں واقع ہے شہر کے میئر کے لیے درد سر بن گئی ہے۔

میئر جوہانس ووڈباکر ابھی تک اس مکان کے تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی حکومت، عوام اور مکان کے مالک کو کسی ایک نقطے پر لانے میں ناکام رہے ہیں اور اب تھک ہار کر خاموش بیٹھ گئے ہیں۔ پہلے اسپیشل افراد کی این جی او نے یہاں اپنا دفتر بنا لیا تھا مگر اب وہ بھی یہاں سے چلے گئے ہیں۔ اس ڈر سے کہ کہیں لوگ اس کی زیارت نہ شروع کردیں۔ حکومت نے 1972 میں اسے لیز پر حاصل کیا تھا۔ اس بلڈنگ کے مالک کا طرز عمل بھی عجیب ہے وہ نہ تو اسے بیچتے ہیں نہ اس کی رینوویشن ہونے دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔