سلمان خان کوبھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

ویب ڈیسک  منگل 24 فروری 2015
وسیم اکرم اور شعیب اختر سے دنیا ڈرتی تھی ،سلمان خان۔فوٹو:فائل

وسیم اکرم اور شعیب اختر سے دنیا ڈرتی تھی ،سلمان خان۔فوٹو:فائل

دبئی: بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نے پرانے پاکستانی کرکٹرز کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر سے دنیا ڈرتی تھی اوران کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھر تھر کانپتی تھیں جب کہ عمران خان اور جاوید میاں داد شاندارکھلاڑی تھے۔

بالی ووڈ سپر اسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں۔ انھیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔ سلمان خان جو کہ ایک جیولری برینڈ کی پروموشن کے لیے دبئی میں تھے انھوں نےپریس کانفرنس کے دوران پرانے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جب کہ کسی نئے کا ذکر تک نہیں کیا۔

پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتی ہے اور یاد کرتی ہے جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔