اداکارہ لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری

نیٹ نیوز  ہفتہ 28 فروری 2015
اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا جس پر 6 ہزار سفید موتی جڑے تھے ۔  فوٹو : فائل

اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا جس پر 6 ہزار سفید موتی جڑے تھے ۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ: ہالی ووڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا کیلون کلائن کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری ہو گیا ہے۔

لوپیتا کا یہ لباس کیلون کلائن کلیکشن کے لیے فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا اور اسے اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا۔ اس لباس پر 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے اور اسے جنوبی ہالی ووڈ کے لندن ہوٹل کے کمرے سے چرا لیا گیا جب نیونگو کمرے سے باہر تھیں۔

کینیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے گزشتہ سال ’’12 ایئر آ سلیو ‘‘ فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا اسکر حاصل کیا تھا اور اس سال  بھی انھوں نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ مقامی پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ لباس بدھ کی شام کو چوری ہوا اور اہلکار سی سی ٹی وی کی فلم کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس چوری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جب کہ کیلون کلائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔