- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کافی دل کی شریانوں کی صفائی کرنے میں مدد گارہوتی ہے، تحقیق
سیئول: کافی صحت کے لیے کتنی مفید ہے اس پر مسلسل تحقیق جاری ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دن بھر میں چند کپ کافی دل کی شریانوں کو صاف کر کے ایک صحت مند دل کی ضامن بن جاتی ہے۔
کوریا کے محققین نے اس مقصد کے لیے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے 25 ہزار مرد و خواتین کا مختلف اوقات میں چیک اپ کیا جس کے بعد ان کا میڈیکل اسکین کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ جو لوگ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے علامات انتہائی کم پائی جاتی ہیں اس نتیجے نے ایک بار پھر سائنس دانوں میں کافی کا دل کے لیے مفید ہونے پر بحث کا آغاز کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کے محققین کی اس ریسرچ میں میڈیکل اسکین کی مدد سے دل کی بیماریوں سے متعلق جائزہ لیا گیا جس میں بالخصوص دل کوخون پہنچانے والی شریانوں کا بغور مطالعہ بھی کیا گیا اور اس تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ شریانوں میں خون میں آجانے والی چکنائی یا کیلشیم کی تہہ جمنا شروع ہوجاتی ہے جس سے شریانیں بند ہونا شروع ہوجاتی ہیں اورخون کی دل کو سپلائی متاثر ہوتی ہے۔
مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں شامل 25 ہزار افراد میں سے کسی میں بھی دل کی بیماریوں کی علامات موجود نہیں تھیں تاہم 10 میں سے ایک ایسا تھا جس کی شریانوں میں کیلشیم کی تہہ موجود تھی، محققین نے پھر ان کا موازنہ ان ملازمین سے کیا جو روزانہ کافی پیتے تھے جب کہ اس جائزے میں ان لوگوں کی سگریٹ نوشی کی عادت، ورزش اور خاندانی دل کی بیماریوں کوبھی سامنے رکھا گیا اوراس سے جو نتیجہ اخذ کیا گیا اس کے مطابق جو لوگ روزانہ اپنی روٹین میں 3 سے 5 کپ کافی پیتے ہیں ان کی شریانوں میں کیلشیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر تھی۔
اس تحقیق پر اپنے تبصرے میں برطانوی ہارٹ فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر وکٹوریہ ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس مطالعہ سے کافی اور شریانوں کے درمیان پوشیدہ تعلق پر نئی باتیں سامنے آئی ہیں لیکن اس مطالعہ کی تصدیق کے لیے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔