- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی ایک بار پھر دنیا کا سستا ترین شہر قرار
برطانوی جریدے نے ایک بار پھر کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دے دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جریدے نے دنیا کے مختلف شہروں سے متعلق رپورٹ شائع کی جس میں 133 شہروں کا سروے کیا گیا جب کہ رپورٹ میں بنیادی سہولیات، روز مرہ کی اشیائے ضرورت سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی گئی جس کے بعد جریدے نے اپنی رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا ہے جبکہ بھارتی شہر بنگلور، وینزویلا کا شہر کراکس اور بھارت کے ہی مزید دو شہر ممبئی اور چنئی بالترتیب سستے شہروں کی فہرست میں موجود ہیں۔
جرید نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر بتایا ہے جب کہ اس کے بعد مہنگے شہروں میں فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئس شہر زیورخ اور آسٹریلیا کا سڈنی بالترتیب شامل ہیں۔
جریدے میں بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں بنیادی ضرورت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نیورک سے بھی 11 فیصد مہنگی ہیں جب کہ ملبوسات کو 50 فیصد سستا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی جریدے نے سال 2011 اور 2012 میں بھی کراچی کو دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا تھا جب کہ 2014 میں کراچی کا اس حوالے سے دوسرا اور بھارتی شہر ممبئی کا پہلا نمبر تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔