شعیب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، کامران اکمل کا انٹرویو پر ردعمل

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
شعیب نے تو 2011 کے دورہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر اختتامی اوور میں بولنگ سے انکار کر دیا تھا، کامران اکمل۔ فوٹو: فائل

شعیب نے تو 2011 کے دورہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر اختتامی اوور میں بولنگ سے انکار کر دیا تھا، کامران اکمل۔ فوٹو: فائل

کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے شعیب اختر کے انٹرویو پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ سابق پیسر نے تو 2011 کے دورہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر اختتامی اوور میں بولنگ سے انکار کر دیا تھا، وہ پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں، اتنے عرصے میں انھوں نے ملک کیلیے صرف 48 ٹیسٹ ہی کھیلے، اسکی کوئی تو وجہ ہو گی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے بھارت کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں  شرکت کی جس میں سابق پیسر جہاں قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑاتے رہے وہیں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق چیئرمین کو بھی نہ بخشا۔ پروگرام کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 41 سال سے کم عمر کا آج تک کوئی کپتان نہیں ملا، مصباح الحق کی عمر 41 سال جب کہ شاہد آفریدی ابھی تک صرف 32 سال کے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔